Loading the player ...

سوشل میڈیا

7-5-2016

ماحولیات پرسیشلز کی تعریف

سنیے /

سیکرٹری جنرل بان کیمون نے ماحول کے مسائل سے نبٹنے میں چھوٹے جزیروں پر مشتمل ریاستوں کے سیاسی عزم اور شاندار خیالات کی تعریف کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بحر ہند میں واقعہ ریاست سیشلز کا خاص طور پر ذکر کیا۔

سیشلز ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے عالمی حدت کو کم کرنے کے معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔

بان کیمون نے سیشلز میں صدر جیمز الیکس مائیکل اور ان کی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ سیکریٹری جنرل نے بحری لٹیروں اوربین الاقوامی جرائم کی سرکوبی کرنے پر بھی حکومت سیشلز کی تعریف کی۔

سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس دورے کے بعد ان کے اس خیال کو مزید تقویت پہنچی ہے کہ جزیروں پر مشتمل چھوٹی ریاستوں کو اب اپنے حق کے لیے بات کرنا آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی ریاستوں کو ماحول کے مسائل سے نبٹنے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریاستیں اس بات کی یاد دہانی کراتی رہیں کہ اگر ماحول کے مسائل سے نہ نبٹا گیا تو باقی دنیا کاکیانقصان ہوگا۔

قدرتی آفات کی شکل میں سیشلز کو درپیش خطرات کا ذکر کرتے ہوئے بان کیمون نے کہا کہ قدرتی آفات اس ماہ کے آخر میں ترکی میں انسانی امداد کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس کے ایجنڈے پر ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سیشلز کانفرنس میں مندوبین کو اپنے تجربات سے آگاہ کرے گا۔